4 اکتوبر 2015 - 16:58
داعش کے خلاف جنگ میں روس کی شرکت خطےکےاستحکام کا باعث بنے گی

عراق کی مجلس اعلیٰ کے رکن عمارحکیم نے داعش کے ساتھ جنگ میں روس کی شرکت اورشام میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پربمباری کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں موجود دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں روس کی شرکت خطے میں استحکام کا باعث بنے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلی کے رکن سیدعمارحکیم نےعید غدیر کی مناسبت سے بغداد میں خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شام میں موجود دہشتگرد گروپ داعش کے ٹھکانوں پرروس کی بمباری سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔۔

سیدعمارحکیم نےعراق میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرمایہ کاری کرنے کی غرض سے ایک بین الاقوامی فنڈ کی تاسیس کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں کہ بہت زیادہ اقدامات کا آغازہوا ہے اور بین الاقوامی فورسزخصوصا روسی افواج،شام میں دہشتگردی کےساتھ جنگ کےلیے میدان میں داخل ہوچکی ہیں اوراس وقت یہ دہشتگردی عراق میں بھی داخل ہوچکی ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تبدیلی،خطے کی ملتوں کی سلامتی اوران کے استحکام کے فائدے کےلیےہو اورجس دہشتگردی نے ہماری سرزمین کو غصب کررکھا ہے،یہ بین الاقوامی دہشتگردی ہے اورفقط عراق اورشام کے ساتھ مختص نہیں ہے۔

.................

/169